ویب ڈیسک: سگی بہن کی جان لینے والے ملزم کیخلاف سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق بہن پر قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سپریم کورٹ نے بہن پر قاتلانہ حملے کے ملزم عارف کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس شہزاد ملک بھی بینچ کا حصہ تھے۔
ملزم کے وکیل نے عدالت کے روبرو مؤقف اپنایا کہ فائرنگ کا واقعہ جس گھر میں ہوا اسکا مالک وقوعے کا گواہ نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خاتون اظہرہ کو سینے اور پیٹ پر گولیاں لگیں۔معلوم نہیں خاتون کیسے بچ گئی۔سگی بہن کی بھائی کیساتھ کیا دشمنی ہو سکتی ہے؟بہن بھائی کو قاتلانہ حملہ کے کیس میں کیوں شامل کرے گی؟