ویب ڈیسک: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ختم ہونے کے بعد ان کے ساتھیوں نے فوری طور پر کرسی اور میز کی صفائی کرکے دنیا کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی کم جونگ ان اور پیوٹن کے درمیان ملاقات ختم ہوئی، شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھیوں نے ان کی استعمال شدہ شیشے کی ٹرے سمیت ان کی ہر چیز اچھی طرح صاف کی۔
روسی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ موجود عملے نے کم کا ہر نشان احتیاط سے مٹا دیا۔ کم جونگ ان نے کس خوف کے تحت یہ غیر معمولی احتیاط برتی ہے؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر پیوٹن بھی اپنے حیاتیاتی اثرات کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کرتے ہیں اور ان کے محافظ بھی غیر ملکی دوروں پر ان کا فضلہ اپنے ساتھ واپس لے جاتے ہیں۔
بیجنگ مذاکرات کے دوران، کم نے ماسکو کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، اور صدر پیوٹن نے انہیں عزت مآب چیئرمین آف اسٹیٹ افیئرز کے طور پر مخاطب کیا۔
صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجیوں کی تعیناتی پر شمالی کوریا کا شکریہ بھی ادا کیا، لیکن اطلاعات کے مطابق بھیجے گئے 13000 فوجیوں میں سے تقریباً 2000 ہلاک ہو چکے ہیں۔