ویب ڈیسک: شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، جرائم سے بھرپور ویب سیریز 'مرزا پور' بنانے والے ہدایتکار اور پروڈیوسر نے فلم بینوں کی پرزور فرمائش پر سیرز کو فلم کی شکل دینے کی تیاری شروع کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شائقین کے پرجوش مطالبے پر ویب سیریز مرزا پور کے میکرز نے اسے فلم کی شکل دینے کا فیصلہ کیا اور اب اس حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ویب سیریز 'مرزا پور: دی فلم' کے نام سے ریلیز کی جائے گی، جس کی شوٹنگ اگلے ہفتے ممبئی کے فلم سٹی میں شروع ہونے جا رہی ہے۔
پروڈکشن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی عرف 'کمپاؤنڈر'، جنہوں نے 'کارپٹ بھیا' کا قابل ذکر کردار ادا کیا تھا، شوٹنگ کا شیڈول شروع کریں گے۔ جبکہ علی فضل اور شویتا ترپاٹھی شرما کے ستمبر کے آخر تک شوٹنگ میں شامل ہونے کی امید ہے۔
ڈائریکٹر گرمیت سنگھ ابتدائی طور پر ابھیشیک کے سینز پر فوکس کریں گے۔ پنکج ترپاٹھی کے کئی سیکونسز بھی شوٹ کیے جائیں گے۔ ممبئی کے حصے کو سمیٹنے کے بعد، پروڈکشن اکتوبر میں اتر پردیش منتقل ہو جائے گی۔ کیونکہ ویب سیریز کی اصل کہا اسی ریاست سے جڑ ہوئی ہے۔
اتر پردیش کے شیڈول میں دسمبر تک توسیع کی توقع ہے۔ جب کہ خالق پونیتھ کرشنا اور ہدایت کار اس پروجیکٹ کو سال کے آخر تک مکمل کرنا چاہتے ہیں۔