مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

(ویب ڈیسک ) مصطفیٰ نواز کھوکھر کی  جانب  سے   26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تحریک  تحفظ  آئین  پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر  نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2،2کے مطابق فل کورٹ تشکیل کا فیصلہ قانون کےمطابق ہے، رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ  کمیٹی کے فیصلے پرچیف جسٹس کی وضاحت عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی، ایکٹ میں ہونے والی ترامیم آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

دائر   درخواست میں پریکٹس اینڈپروسیجر کمیٹی کے 31 اکتوبر کے اکثریتی فیصلے پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق انتظامی فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی نے 31اکتوبرکو 26 ویں آئینی ترامیم پرفل کورٹ تشکیل دینےکافیصلہ کیا تھا۔

Watch Live Public News