محکمہ موسمیات کی شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری 

محکمہ موسمیات کی شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری 

(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے  07 سے 10 ستمبر کے دوران سندھ میں وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ، مشرقی پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے لیے ویدر ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بھارت میں مدھیہ پردیش پر موجود ہوا کا کم دباؤ 06 ستمبر کو سندھ کے قریبی علاقوں میں داخل ہوگا،  06 سے 09 ستمبر تک سندھ میں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان  ہے جبکہ  چند مقامات پر موسلادھار اور شدید موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 06 سے 08 ستمبر تک پنجاب میں لاہور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع  ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  07 سے 09 ستمبر تک بلوچستان کے مشرقی و جنوبی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق 07 سے 09 ستمبر تک خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں دیر، سوات، باجوڑ، بونیر، صوابی اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، 07 سے 09 ستمبر تک ڈیرہ غازی خان اور قریبی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Watch Live Public News