(ویب ڈیسک ) بھارت میں سموسے نہ لانے پر بیوی نے شوہر کی دُرگت بنا ڈالی۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں پلیبھِت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا،جہاں سموسہ نہ لانے پر بیوی سنگیتا نے شوہر شیوم کو تلخ کلامی کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگیتا نے شیوم کو کام سے واپسی پر سموسے لانے کو کہا تھا۔ جب شوہر سموسہ لانا بھول گیا،تو سنگیتا ناراض ہوگئی اور اپنے گھر والوں کو بلالیا۔
پھر ایک پنچایت بٹھائی گئی جس میں شوہر کو بیوی نے اپنے والدین اور ماموں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
شوہر کی والدہ نے پولیس میں مقدمہ درج کروائی۔ایف آئی آر میں سنگیتا کے والدین اور ماموں کو بھی شامل جرم کیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔