ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں مختلف کمپنیاں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے میں نت نئے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور جدید خصوصیات کےحامل دیگر ڈیوائسز بنانے میں مصروف عمل ہیں، انفنیکس موبائل کمپنی نے نیا ’ Xpad 20 Pro‘ لانچ کرکے سب کو حیران کردیا کیونکہ ان کی قیمت بھی مناسب رکھی ہے۔
تفصیلات کےمطابق انفینکس نے اپنی ٹیبلیٹ سیریز میں نیا اضافہ کرتے ہوئے Xpad 20 Pro متعارف کروا دیا ہے۔ یہ ڈیوائس ایک ماہ قبل سرٹیفکیشن لسٹنگز میں دیکھی گئی تھی اور اب باضابطہ طور پر تھائی لینڈ میں لانچ ہو گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی یہ دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگی۔
ڈیزائن اور ڈسپلے
12 انچ IPS LCD اسکرین
ریزولوشن: 2000 x 1200 پکسلز
90Hz ریفریش ریٹ
زیادہ سے زیادہ 450 نٹس برائٹنس
6.58mm پتلا ڈیزائن
چار اسپیکرز (Quad Speakers)
رنگ: ٹائٹینیم گرے اور مسٹ بلیو
پرفارمنس اور سافٹ ویئر
MediaTek Helio G100 Ultimate چپ سیٹ
8GB LPDDR4X RAM
256GB UFS 2.2 اسٹوریج
microSD کارڈ کے ذریعے اسٹوریج کو 1TB تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
کیمرا سسٹم
8MP ریئر کیمرا (آٹو فوکس کے ساتھ)
5MP فرنٹ کیمرا (ویڈیو کالز اور سیلفیز کے لئے)
بیٹری اور چارجنگ
8,000 mAh بیٹری
18W وائرڈ چارجنگ سپورٹ
قیمت
عالمی قیمت: تقریباً $340 (94,000 پاکستانی روپے کے برابر) ہے، مختلف ریجنز میں قیمت میں فرق متوقع ہے۔
