ویب ڈیسک: مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف زیادتی کا کیس ناکافی شواہد کی وجہ سے خارج کردیا ہے، جس کے بعد قومی کرکٹر حیدرعلی کو برطانوی حکام سے پاسپورٹ مل گیا، زیادتی کیس خارج ہونے پر مانچسٹر پولیس نے پاسپورٹ واپس کیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق حیدرعلی ایک دو روز میں برطانیہ سے پاکستان پہنچے گے، ان کی وطن واپسی پر معطلی بھی ختم کردی جائے گی۔
اس سے قبل قومی کرکٹر حیدر علی کے بارے یہ خبر آئی تھی کہ انگلینڈ میں ان کے خلاف ریپ کیس کی تحقیقات ختم کر دی گئی ہیں۔ گریٹر مانچسٹر پولیس اور کراؤن پراسیکیوشن سروس (CPS) نے تصدیق کی ہے کہ الزامات کو آگے بڑھانے کے لیے شواہد ناکافی ہیں، اس لیے کیس کو بند کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 4 اگست کو مانچسٹر کے ایک ہوٹل میں ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے حیدر علی پر الزامات لگائے تھے۔ پولیس نے اسی دن کینٹ کے اسپٹ فائر گراؤنڈ سے حیدر علی کو گرفتار کیا تھا، جہاں وہ پاکستان شاہینز کے ساتھ دورے پر موجود تھے۔ بعد میں انہیں کینٹربری پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔