پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی برقرار، خطرے کی گھنٹی پھر بج گئی

پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی برقرار، خطرے کی گھنٹی پھر بج گئی

ویب ڈیسک:پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا تھا پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے ، دریائے چناب مرالہ ہیڈ ورکس پانی کا بہاو 1 لاکھ 17 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق خانکی ہیڈ ورکس  2 لاکھ 48 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ قادر آباد ہیڈ ورکس میں بہاو 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے ۔ چنیوٹ پل میں بہاو 5 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے ۔

تریموں ہیڈ ورکس  2 لاکھ 39 ہزار کیوسک ہے ۔دریائے راوی جسڑ 80 ہزار کیوسک  بہاو ہے۔ راوی سائفن 1 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ 

شاہدرہ 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔بلوکی ہیڈ ورکس 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔سدھنائی ہیڈ ورکس 1 لاکھ 30 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔دریائے ستلج جی ایس والا 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔

سلیمانکی ہیڈ ورکس 1 لاکھ 39 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔اسلام ہیڈ ورکس 1 لاکھ 2 ہزار کیوسک تک جا پہنچا۔پنجند ہیڈ ورکس 2 لاکھ 24 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں دریاؤں کے اطراف سیرو تفریح کیلئے ہرگز نہ جائیں، دریاؤں میں ماہی گیری اور دیگر  سرگرمیوں سے باز رہیں۔

Watch Live Public News