ویب ڈیسک:راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لاہور ، پشاور، مالا کنڈ، سوات، چترال، ایبٹ آباد، بالاکوٹ اور دیگر شہروں میں زلزلہ آیا۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں ایک بار پھر زمین لرز پڑی، سوات،مالاکنڈ،ایبٹ آباد،مردان، پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوئردیر،کوہاٹ،ہنگو،نوشہرہ،باجوڑ،مہمنداور بونیر میں بھی زلزلے سے زمین لرز اتھی، گجرات اور گردونواح ،حبیب آباد شہر ، ایبٹ آباد اور گرد نواح میں زلزلہ آیا، ہری پور و گردنواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جنڈ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،شدید زلزلے کے جھٹکےعوام خوف و ہراس سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔
زلزلے کی شدت 5.9اور گہرائی111کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش افغانستان تھا۔
ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق زلزلے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو کنٹرول روم کو اب تک کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی۔