ویب ڈیسک:پاکستان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سےشکست دے دی۔
سہ ملکی سیریز، پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے ہرا دیا، سرفہرست پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی، پاکستان کا 172 رنز کا ہدف، یو اے ای کی ٹیم 140 رنز بنا سکی، یو اے ای کے اوپنر علی شان کے 68 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر صاحبزادہ فرحان 16، صائم ایوب 11 رنز پر آؤٹ ہوئے، تجربہ کار بلے باز فخر زمان 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کپتان سلمان آغا 7 رنز بنا کر آؤٹ، حسن نواز کے 4 رنز، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث پھر ناکام، 14 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، محمد نواز اور فخرزمان کا کیچ بھی ڈراپ ہوا۔
محمد نواز نے 37 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، فخر زمان اور محمد نواز کے درمیان 91 رنز کی شراکت ہوئی۔
فخر زمان کے 44 گیندوں پر 77 رنز، 10 چوکے، 2 چھکے شامل ہیں، محمد نواز نے 27 گیندوں پر 37 رنز بنائے، 3 چوکے، 2 چھکے لگائے۔
یو اے ای کے حیدر علی نے 17 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، جنید صدیقی، دروو پراشار اور محمد روحد کی ایک ایک وکٹ۔
گزشتہ میچ میں 4 آؤٹ کرنے والے فہیم اشرف کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے، سلمان مرزا، محمد نواز، کپتان سلمان آغا اور صائم ایوب بھی وکٹ سے محروم رہے۔