پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور کاروباری سرگرمیوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News