پاکستان بھر میں موبائل فونز کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے تک کی کمی‎

پاکستان بھر میں موبائل فونز کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے تک کی کمی‎
کیپشن: پاکستان بھر میں موبائل فونز کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے تک کی کمی‎

ویب ڈیسک: پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کے 10ہزار  روپے تک کی کمی کر دی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق  موبائل فون ایسوسی ایشن اور مارکیٹ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام کمپنیوں نے نہ صرف اسمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے بلکہ بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100روپے سے لے کے 500 روپے تک کی کمی کی ہے۔

موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں موبائل فون زیادہ تعداد میں بنائے جا رہے ہیں۔

موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے تصدیق کر دی ہےکہ ریٹس میں نمایاں کمی کرکے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News