سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، کمی کا اعلان

سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، کمی کا اعلان
کیپشن: The rising price of gold hit a brake, the reduction was announced

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی ہے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تولہ قیمت میں آج 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 772 روپے کم ہو گئی ہے۔ جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 5 ہزار 932 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2306 ڈالر فی اونس میں فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر برقرار ہے۔

Watch Live Public News