صدرمملکت سے جنرل ساحرشمشاد مرزا کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

صدرمملکت سے جنرل ساحرشمشاد مرزا کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
کیپشن: General Sahir Shamshad Mirza met with the President, congratulated him on assuming office

ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی ہے اور صدرِ مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں بارے بتایا۔ جنرل ساحر شماد مرزا نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

اپنے بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔

ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔