اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری اہلیہ آمنے سامنے، تصاویر وائرل

اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری اہلیہ آمنے سامنے، تصاویر وائرل
کیپشن: Iqrar Ul Hassan’s Wives
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستانی معروف اینکر پرسن و صحافی اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ قرۃ العین اور تیسری اہلیہ عروسہ خان کو نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ایک ساتھ دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا جبکہ کچھ نے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے حوالے سےنجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں معروف اینکر پرسن و صحافی اقرار الحسن ان کی پہلی اہلیہ قرۃ العین اور کے بیٹے   پہلاج حسن اور تیسری اہلیہ میزبان اور رپورٹر عروسہ خان کو ایک ساتھ دیکھا گیا، تین شادیاں کرنے والے اقرار الحسن کو آج کل اکثر خیروں کی سرخیاں بنتے دیکھا گیا ہے۔

ان دنوں وہ کراچی میں اپنی اہلیہ قرۃ العین بیٹے پہلاج اور اہلیہ عروسہ خان کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں،یہی ہی نہیں انہیں کئی شان رمضان ٹرانسمیشنز میں بیٹے پہلوج کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔

انٹرسٹنگ بات یہ ہے کہ گذشتہ دنوں اقرار الحسن کی دنوں بیویوں قرۃ العین اورعروسہ خان کو ایک ساتھ دیکھا گیا جبکہ پہلاج بھی ان کے ہمراہ تھا، اقرار الحسن کی دنوں بیویوں نے بلیک کلر کا ڈریس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں وہ اور بھی خوبصورت لگ رہی تھیں.

عروسہ خان پہلی بار اقرار الحسن کے ساتھ ٹیلی ویژن سکرین پر سامنے آئی ہے، اس پروگرام کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ 

تصاویر کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین انٹرسٹنگ کمنٹس بھی کئے، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ عروسہ خان قرۃ العین کے ساتھ خوش نہیں دکھائی دے رہی ہیں۔

کچھ کہہ رہے ہیں کہ  پہلی بیوی کا ہمیشہ ایک خاص مقام ہوتا ہے جو قرۃ العین کو حاصل ہوتا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، "دوسری بیوی نہیں آئی کیونکہ اس کے پاس قرۃ العین اور   عروسہ خان جیسا لباس نہیں تھا۔

Watch Live Public News