(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان : کاکول فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کو پتھر اٹھائے پہاڑ پر چڑھنے کی مشق میں اعظم خان آخر میں پہنچے تو کھلاڑیوں کے اعظم ، اعظم کے نعرے لگانے شروع کردیے۔
کاکول میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ جاری ہے۔ فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کو پتھراٹھائے پہاڑ پر چڑھنے کی مشق کرائی گئی۔ کھلاڑیوں نے کئی کلو وزنی پتھر اٹھا کر پہاڑ کےچوٹی تک واک کی۔
اعظم خان پتھر اٹھا کر پہاڑ پر چڑھنے کی مشق میں سب سے پیچھے رہے۔ اعظم خان کا چوٹی پر پہنچنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-05/news-1712335597-8433.mp4
اعظم خان کو دیکھتے ہی شاداب خان نے کہا کہ سارے اعظم خان کے لئے آجاؤ۔ اعظم خان کے پہنچنے پر ساتھی کھلاڑیوں کے اعظم ، اعظم کے نعرے لگادیے۔
اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے جم میں ٹریننگ کرکے خوب پسینہ بہایا، افتخار احمد نے کھلاڑیوں کے جم ٹریننگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ ویڈیو میں کھلاڑیوں کو جم کے اندر مختلف مشقیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-05/news-1712335620-7387.mp4