پاکستان اور بنگلہ دیش کےدوطرفہ تعلقات میں بڑی پیشرفت

پاکستان اور بنگلہ دیش کےدوطرفہ تعلقات میں بڑی پیشرفت
کیپشن: پاکستان اور بنگلہ دیش کےدوطرفہ تعلقات میں بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں 13 سال کے طویل انتظار کے بعدسیاسی مشاورتی اجلاس بنگلہ دیش میں ہونے جارہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں دونوں ممالک کے مابین سیاسی مشاورتی اجلاس 17 اپریل کو منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس سے قبل آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں منعقد ہوا تھا۔ جس کے بعد 13 سال تک یہ اجلاس دوبارہ منعقد نہ ہوسکا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ شرکت کریں گی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی ٹریک پر لانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی بحالی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

سیاسی مشاورتی اجلاس کے بعد پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے مابین مزید اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اس اجلاس اور دورے کی متوقع پیش رفت سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کی امید ہے۔

Watch Live Public News