معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کے گھر بڑی ڈکیتی، نقدی و زیورات لے اُڑے

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کے گھر بڑی ڈکیتی، نقدی و زیورات لے اُڑے
کیپشن: معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کے گھر بڑی ڈکیتی، نقدی و زیورات لے اُڑے

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے فیز 9 حیات آباد میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر نامعلوم چور نے بڑی ڈکیتی کر کے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فرانزک ٹیم کے ساتھ شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید ذرائع سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے اقدامات جاری ہیں۔

متاثرہ انفلوئنسر کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی او برکی آصف عطا کو ہدایت دی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔

اختر نواز نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور جدید تحقیقاتی آلات کی مدد سے ملزم کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Watch Live Public News