ویب ڈیسک: یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق پیٹرول اور خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث موجودہ نرخ برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں تین ہزار سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے. 70 سی سی اور 100 سی سی ماڈلز کی قیمتوں میں 3,000 روپے کا اضافہ جبکہ 125 سی سی ماڈلز کی قیمتوں میں 5,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ نئی قیمتیں 11 اپریل 2026 سے تمام نئی بکنگز پر لاگو ہوں گی۔