عمران خان نے رنبیر کپور سے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

عمران خان نے رنبیر کپور سے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
کیپشن: عمران خان نے رنبیر کپور سے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار عمران خان نے اپنے کیریئر کے آغاز میں رنبیر کپور سے ہونے والے موازنوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کو کبھی مسابقتی میدان نہیں سمجھتے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تخلیقی کام کو مقابلہ بنانا درست نہیں، کیونکہ ہر ناظر کے لیے فلم کا تجربہ مختلف ہوتا ہے اور اسے محض نمبرز یا کامیابی کے پیمانے پر نہیں پرکھا جا سکتا۔

عمران خان نے رنبیر کپور سے اختلافات کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب میڈیا کی قیاس آرائیاں تھیں اور ان کے درمیان کوئی ذاتی تنازع نہیں تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ وہ اور رنبیر کپور ایک ہی دور میں انڈسٹری میں آئے، تاہم ان کے درمیان زیادہ میل جول نہیں رہا۔

Watch Live Public News