پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوشکست دیدی

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوشکست دیدی

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 11  کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی.

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس  جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  166 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کیلئے  167 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سعود شکیل کی ففٹی، 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بیون جیکب کے 31 گیندوں پر 49 رنز بنا ئے۔وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع    12 اورشامل حسین  نے 2 رنز بنائے۔

نوجوان آل راؤنڈر احمد دانیال 22 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد نواز نے 30 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عرفات منہاس کی 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شان مسعود 46 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

 صاحبزادہ فرحان 32، جوش فلیپی 18 اور عرفات منہاس 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  جانب سے حسن نواز نے 2  وکٹیں حاصل کیں جبکہ  سعود شکیل اور الزاری جوزف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News