سجل علی اب فاطمہ جناح کے کردار میں نظر آئیں گی

سجل علی اب فاطمہ جناح کے کردار میں نظر آئیں گی
پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی آنے والی سیریز میں مادر ملت فاطمہ علی جناح کا کردار ادا کریں گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی پاکستان کی آزادی اور تقسیم ہند کے واقعات پر مبنی ہے ،اس کے رائٹر اور ڈائریکٹر دانیال کے افضل ہیں۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین، سامعہ ممتاز سمیت سندس فرحان بھی اس فلم میں مختلف کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ سیریز 3 سیریز پر مشتمل ہوگی. پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن، جوانی اور قیام پاکستان سے قبل ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے، دوسرے سیزن میں سجل علی نظر آئیں گی۔ رپوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا جب کہ سیریز کی پہلی قسط اس ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔