صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

­­ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی کے بعد سونا  2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ 

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2427 ڈالر فی اونس کا ہوگیا البتہ  چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News