نسل پرستانہ فسادات، برطانوی وزیر اعظم نے 'کوبرا' میٹنگ طلب کرلی

نسل پرستانہ فسادات، برطانوی وزیر اعظم نے 'کوبرا' میٹنگ طلب کرلی

(ویب ڈیسک )  برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر   نے نسل پرستانہ فسادات پر قابو پانےکیلئے ' کوبرا' میٹنگ طلب کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   برطانیہ میں کوبرا میٹنگ حالت جنگ جیسی صورتحال میں بلائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  اجلاس میں گزشتہ ہفتے ہونے والے نسل پرستانہ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پر غور کیا جائےگا۔

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ  اب تک ڈیڑھ سو شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور  سیکڑوں کی ویڈیوز سے نشاندہی ہوچکی ہے، شرپسندوں کے لیے جیلیں تیار کرلی گئی ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔

واضح رہے کہ   برطانیہ میں دائيں بازو کے حامی ساؤتھ پورٹ میں بچوں کے قتل کے بعد سے احتجاج کر رہے ہیں۔

نسل پرستانہ فسادات میں مسلمانوں اور ان کی املاک کو نشانہ بنایا جارہا ہے، 2 درجن سے زائد شہروں میں نسل پرستوں کے حملوں میں ڈیڑھ سو پولیس اہلکار اور درجنوں شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

برطانوی حکام نے پرتشدد واقعات کا ذمہ دار سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہوں کو قرار دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم  کا کہنا ہے کہ  مسلم کمیونٹی اور مساجد کی حفاظت کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جائےگا۔ دائیں بازو  والے مساجد پر حملے کرکے “اپنا آپ “ دکھا رہے ہیں، بدامنی پھیلانے کے پیچھے “بدمعاش گروہ ملوث” ہے، ملک بھر کی پولیس فورسز پُرتشدد واقعات سے مل کر نمٹیں گی، مسلم کمیونٹی کی حفاظت کے لیے ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جو ضروری ہو۔

Watch Live Public News