صبح سیر کو جانیوالی خاتون کیساتھ جنسی ہراسگی کا واقعہ؛ فوٹیج سامنے آگئی

صبح سیر کو جانیوالی خاتون کیساتھ جنسی ہراسگی کا واقعہ؛ فوٹیج سامنے آگئی
کیپشن: woman harassed
سورس: Instagram

ویب ڈیسک:(محمدساجد)معاشرے میں خواتین، لڑکیوں کا جینا محال ہوچکا ہے، جنسی درندے بازاروں، گلی، محلوں میں دندناتے پھرتے ہیں، زیادتی کے واقعات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے، یہ سنگین جرم نہ صرف پاکستان میں ہورہا ہے بلکہ بھارت سرفہرست تصور کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے واقعہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کے ضلع بنگلور میں یہ واقعہ 5 اگست کو پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآچکی ہے، وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ خاتون صبح 5 بجے اپنے گھر سے ’مورننگ واک ‘ کے لئے نکلی، اپنی دوستوں کا انتطار کرنے کے لئے وہ گلی میں کھڑی تھی کہ اتنے میں ایک شخص وہاں پہنچا۔

پولیس کے مطابق راجستھان کی ایک خاتون جو روزانہ صبح 5 بجے سیر کے لیے جاتی ہے، اپنی سہیلیوں کا انتظار کر رہی تھی کہ پیچھے سے ایک شخص اس کے پاس آیا جس پر خاتون نےبھاگ کر خود کو بچانے کی کوشش کی، ملزم نے خاتون کا تعاقب کیا پھر اس کو پکڑ لیا، زبردستی کرنے پرخاتون نے شور مچایا تو وہاں سے فرار ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نےسفید شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی ہے، واقعہ کے فوری بعد پولیس حرکت میں آئی اور مقامی لوگوں سے ملزم کی شناخت سے متعلق پوچھ گچھ کی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتےتحقیقات شروع کردی، تاحال ملزم کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 

Watch Live Public News