ویب ڈیسک: کوئٹہ میں یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر محکمہ ایکسائز کے افسران نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کا اقدام غیر آئینی اور عالمی قوانین کے منافی قرار دیدیا گیا۔
محکمہ ایکسائز کے افسران نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
محکمہ ایکسائز کی تمام دفاتر میں یومِ استحصال کشمیر پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیری شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کے لیے دعا کی گئی۔
انہوں نے عزم دہراتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رہے گی۔