ویب ڈیسک: (دانش منیر) محکمہ داخلہ پنجاب میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی قیادت میں افسران و عملے نے اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کی۔ بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعروں سے گونج اٹھا۔
اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پوری قوم یکجا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھینے گئے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے میں ہے۔
محکمہ داخلہ کی تمام فیلڈ فارمیشنز میں بھی اہلیان جموں و کشمیر سے اظہار یکجہتی کی گئی۔