راولپنڈی پولیس کے تین سنیئر افسروں کے تبادلے

 راولپنڈی پولیس کے تین سنیئر افسروں کے تبادلے

ویب ڈیسک: راولپنڈی پولیس کے تین افسران کے تبادلے کر دیے گئے ، چیف ٹریفک آفیسر بنش فاطمہ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن صباء ستار اور ایس پی راول راجہ محمد حسیب کا تبادلہ کر دیا گیا۔

فرحان اسلم کو چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن کا اے آئی جی ٹریننگ لاہور تبادلہ کر دیا گیا ۔

ایس پی راول راجہ محمد حسیب کا ایس پی انویسٹیگیشن سیالکوٹ تبادلہ کر دیا گیا ، سعد ارشد کو ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔

سعد ارشد بطور ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد فرائض سر انجام دے رہے تھے ، آئی جی پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

Watch Live Public News