کراچی : بیٹے کی فائرنگ سے باپ سمیت 2افراد جاں بحق

کراچی : بیٹے کی فائرنگ سے باپ سمیت 2افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک ) کراچی میں   جمشید کوارٹرز کے علاقے میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ جاں بحق ہوگیا ہے۔

ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی بی حیدرباد کالونی میں بیٹے کی  فائرنگ سے باپ سمیت 2 افراد جاں بحق  جبکہ  خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئی ہے۔ 

  پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 65 سالہ نعمت اللہ اور عمید ولد نعمت اللہ کے نام سے ہوئی،  زخمی خاتون کی شناخت صالحہ زوجہ عمید علی خان کے نام سے کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص حراست میں ہے جبکہ  واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، فانرنگ گھر میں ہی ہوئی ملزم نے والد، بھائی اور بھابھی کو نشانہ بنایا۔

Watch Live Public News