(ویب ڈیسک) سعودی شہزادی جواہر بنت مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا پیر کے روز انتقال ہوگیا، جس کی تصدیق سعودی ایوانِ شاہی نے کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج منگل کے روز نمازِ عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔
ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے نمازِ جنازہ کی امامت کی، جس میں شاہی خاندان کے افراد، حکومتی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایوانِ شاہی کی جانب سے مرحومہ کے لیے مغفرت، رحمت اور جنت میں بلند درجات کی دعا کی گئی ہے۔