بھارت:باحجاب لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گولی مار دی

بھارت:باحجاب لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گولی مار دی

ویب ڈیسک: بھارت میں گلی سے گزرنے والی باحجاب لڑکی سے دست درازی کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں زخمی ہوگیا، لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکات کرتے ہوئے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی۔ ملزم سے سے پہلے بھی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرچکا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شہر مرادآباد سے تعلق رکھنے والے ملزم عادل سیفی کا ایک اور ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جس میں اسے گلی میں برقع پہنے لڑکی کے ساتھ زبردستی اور نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

اس شرمناک حرکت کی سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی جس سے پولیس کو ملزم تک پہنچنے میں کافی مدد ملی, ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس جب ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے پاس پہنچی تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، اسی دوران پولیس نے ملزم کی ٹانگ میں گولی مار دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

مرادآباد پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ وہی عادل سیفی ہے جس کا ایک حالیہ ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا، جس میں اس نے ایک برقع پوش خاتون ساتھ زبردستی نازیبا حرکات کی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم پر پہلے ہی کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور مزید ویڈیوز اور شکایات کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے اس واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کو سخت ترین سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی اس قسم کی جرأت نہ کرے۔

Watch Live Public News