پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو کر4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 100 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 155 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 273 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 6 ہزار 624 روپے ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق پیش رفت کے تناظر میں عالمی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

Watch Live Public News