این اے 133 لاہور: نتائج آنا شروع ، مسلم لیگ ن آگے

این اے 133 لاہور: نتائج آنا شروع ، مسلم لیگ ن آگے

پبلک نیوز: لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے. این اے 133 ضمنی الیکشن غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج موصول ہو رہے ہیں. این اے 133 کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو 254 پولنگ اسٹیشنز میں سے 221 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے 40626 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل نے 27384 ووٹ حاصل کئے ہیں. واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا. حلقے میں ٹرن انتہائی کم رہا. ٹرن آوٹ کم ہونے پر لیگی اور پیپلزپارٹی امیدوار پریشان دکھائی دئیے. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پارٹی رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے کرکےووٹر کم ٹرن آؤٹ پر رپورٹ طلب کر لی ہے. حمزہ شہباز نے بارہا ذمہ داران سے ٹرن آؤٹ بڑھانے کے ہدایت کی . انہوں نے این اے 133 کے چیئرمینز اور کوآرڈینیٹر کو زیادہ سے زیادہ لوگ نکالنے کی ہدایت کی جبکہ مانیٹرنگ سیل کو بھی لوگوں سے رابطوں کی ہدایت کی . دوسری جانب آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی انتخابی عمل کی نگرانی کرتے رہے. ضمنی انتخاب میں 11 امیدوار وں نے حصہ لیا. تاہم (ن) لیگ کی شائستہ پرویزملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے. حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 233558 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 206927 ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کی نشست (ن) لیگ کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔