یوم سندھ ثقافت جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

یوم سندھ ثقافت جوش و خروش کیساتھ منایا گیا
کراچی ( پبلک نیوز) یوم سندھ ثقافت جوش و خروش کیساتھ منایا گیا۔ سیاسی و سماجی تنظیموں اور شہریوں کی جا نب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، سکھر پریس کلب کے سامنے مرکزی تقریب منعقد ہوئی، سندھ کے نامور فنکاروں نے سندھی گیت پیش کئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگرشہروں خصوصاً سندھ بھر کی طرح سکھر اضلاع میں بھی سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر یوم ثقافت نہایت جوش و خروش کیساتھ منایا گیا اس حوالے سے سکھر اور اسکے گرد نواح کی مختلف سیا سی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی جو شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے زیر اہتمام منعقدہ مرکزی تقریب میں شامل ہوئی ریلیوں کے شرکاء نے کندھوں پر سندھی اجرک اور سر پر سندھی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور شرکاء ریلی سندھی گیتوں اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے سندھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ ریلیوں میں شریک چھوٹے بچوں اور بچیوں نے بھی سندھی لباس پہنے ٹوپی اجرک اوڑھے شرکت کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا، اس حوالے سے پاکستان غریب عوامی پارٹی ضلع سکھر و سجاگ سومرو برادری کے زیر اہتمام سندھ ثقافت دن کے حوالے سے ایوب گیٹ تا سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔