لاہور: پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری،اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں صوبائی کابینہ کا33واں ا جلاس ہوا جس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی جنکہ ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس بنوانے کی فیس میں اضافے کی منظوری دی گئی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے لائسنس کی فیس 100 ڈالر ہو گی۔ لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔ اجلاس میں سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبا وطالبات کے لئے ٹرانسفر پالیسی،چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو 3لاکھ44ہزار ایکڑ سرکاری اراضی دینے کی منظوری دی گئی ۔ہر کاشتکار کو ساڑھے 12ایکڑ زمین خصوصی امدادی نرخ پر دی جائے گی۔ کابینہ نے جیلوں کے ہسپتالوں کا انتظام محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے سپرد کرنے اور قیدیوں کے لئے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ سسٹم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ پنجاب میں نرسنگ کی طالبات کی تعداد دگنی کرنے کے لئے فنڈز کے اجراء، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کے لئے انتظامی کمیٹی کے قیام، ملتان اور بہاولپور کے ریجنل بلڈ سنٹرز کی مینجمنٹ و آپریشن کے لئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور رجب طیب اردوان ہیلتھ ٹرسٹ کے درمیان معاہدے کی تجدید کی منظوری دی گئی۔ چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کو اپ گریڈ، ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیززمیں جنوبی پنجاب کے لئے پی کے ایل آئی ٹو اور لاہور اور بہاولپور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے وائس چانسلرزکی سلیکشن کے لئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پبلک پراسیکیوٹر ڈیپارٹمنٹ کے پراسیکیوٹرز کی ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی کے لئے پالیسی فریم ورک، باغ جناح کو خصوصی حیثیت جبکہ چنیوٹ کے عمر محل سمیت انتظامی امور والڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ شوٹنگ لائسنس اور فیس پر نظر ثانی، گوجر خان میں یونیورسٹی آف پنجاب کا پوٹھوہار کیمپس، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ساتھ موٹروہیکلز رجسٹریشن کی معلومات کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور ونجکاری کے 10ویں اور 11ویں اجلاس کے فیصلوں کی تو ثیق کی گئی۔ صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، اعلیٰ حکام اور متعلقہ سیکرٹریز کی اجلاس میں شریک ہوئے۔ محمد سدھیر چودھری، بیوروچیف لاہور Muhammad Sudhir Chaudhry Bureau Chief Lahore