سوئی ناردرن کی اوگرا کو گیس 137 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست

سوئی ناردرن کی اوگرا کو گیس 137 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست
اسلام آباد: سوئی ناردرن نے اوگرا کو گیس مزید 137.62 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ سوئی ناردرن نے گیس 1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2023 سے مانگ لیا۔درخواست 2023-24 کی آمدنی ضروریات میں کمی کو پورا کرنے کے لیے دائر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ سال 2023-24 کے لیے 181 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ کمی کا تخمینہ ہے، گیس کی قیمت 2961 روپے 98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔ گیس کی موجودہ قیمت 1246 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے،بقایا جات کی مد میں 1209 روپے 14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کی مد میں 56 روپے 48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت 11 دسمبر کو ہوگی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔