ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت میں کمی اور کمزور ہواؤں کے باعث اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیشِ نظر حکومت نے فوری ایکشن پلان مزید مؤثر بنایا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اینٹی اسموگ فیلڈ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ فوری کارروائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے، جبکہ محکمہ ماحولیات نے صنعتی زونز میں رات گئے تک انسپیکشن کا عمل تیز کر دیا ہے۔ دھواں خارج کرنے والی متعدد فیکٹریوں کو سیل بھی کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شمال مغربی صنعتی بیلٹ سے آلودگی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے کوآرڈینیشن سیل فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس نے رش آورز میں اسپیشل اینٹی اسموگ ڈپلائمنٹ شروع کر دی ہے تاکہ دھوئیں اور ٹریفک آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔