سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آج ایک بار پھر قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافہ کے بعد 3 لاکھ 81 ہزار 54 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 221 ڈالر کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار 700 روپے سستا ہوا تھا۔

Watch Live Public News