ویب ڈیسک: آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کا ہوا میں اڑتا ہوا شاندار کیچ دنیا کے بہترین کیچز میں شامل ہونے لگا ہے۔ جس نے شائقین کرکٹ کو دنگ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز گابا گراؤنڈ ایک یادگار لمحے کا گواہ بن گیا، جب مارنس لبوشین نے ایک ناقابلِ یقین کیچ تھام کر شائقینِ کرکٹ کو حیران کر دیا۔
ONE OF THE ALL-TIME SCREAMERS FROM MARNUS LABUSCHAGNE!#Ashes | #PlayoftheDay | @nrmainsurance pic.twitter.com/nF2AkvCDtZ
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 5, 2025
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 325 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی لیکن صرف 9 رنز کے اضافے کے بعد آخری وکٹ بھی گر گئی۔ جوفرا آرچر نے برینڈن ڈوگٹ کی گیند پر ڈیپ اسکوائر لیگ کی سمت پل شاٹ کھیلا، جہاں لبوشین فیلڈنگ کر رہے تھے۔
آسٹریلوی کھلاڑی نے چند قدموں کی دوڑ کے بعد فل لینتھ ڈائیو لگاتے ہوئے ہوا میں تیر کی طرح اُڑ کر گیند کو دبوچ لیا۔ ان کا یہ کیچ نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو حیران کر گیا بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ ماہرین بھی اسے کرکٹ تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کر رہے ہیں۔