(ویب ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے نرم زبان استعمال کی تھی، ریاست نے جواب دے دیا۔
فیصل واوڈا نے بیان میں کہا ہے کہ اب ان کی مرضی ہے افغانستان یا بھارت جا کر سیاست کریں ،جب تک میرا سیاسی باپ تھا ملک کا وزیر اعظم تھا۔سڑک پر ملک کے دشمنوں کو پٹہ ڈالا جائے گا وہ بھی سامنے آگیا۔
سینیٹر نے کہا کہ اب پاکستان، اس کی افواج، شہیدوں کا مذاق نہیں بنے گا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔
فیصل واوڈانے کہا کہ غداری کا زور ہے تو اب پتہ چل جائے گاکہ کیا ہوتا ہے،جو بڑی بڑی باتین کرتے تھے اب بتائیں اور جواب دیں ۔جو بڑی بڑی باتیں کرتے تھے ان سب کی سیاسی ماں مر گئی۔