ویب ڈیسک: گریڈ 17 کے خان زیب تین سال کے لئے این ڈی ایم اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ، بی آئی ایس پی بلوچستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب الرحمان کی ڈپیوٹیشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 17 کے محمد عارف حسن کا اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا آفس سے بطور اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسر محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا تبادلہ کیا گیا۔
گریڈ 17 کی سمیرہ بشیر کا محکمہ تعلیم آزاد جموں و کریمین سے وزارت دفاع کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹٹیوشن تبادلہ کیا گیا، گریڈ 19 کی اقصیٰ لیاقت وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات ہوئیں۔