ترک صدر اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار

ترک صدر اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار
ویب ڈیسک: ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ ترک صدر نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے ہلکی علامات کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ ترک صدرکا کہنا تھا کہ وہ دونوں ٹھیک ہیں اور وائرس کے اثرات زیادہ نہیں ہیں، ہم اپنا کام گھر سے ہی جاری رکھیں گے۔ اور انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی دعاؤں کے منتظر ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔