(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے معروف پاکستانی سنگر ملکو کی محبت کم ہونے کی بجائے بڑھتی چلی جارہی ہے، سپرہٹ سونگ ” نک دا کوکا “ کے بعد ملکو ایک اور سونگ ریلیز کرنے جارہے ہیں، اس سونگ میں بھی عمران خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملکو کو دکھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور گلوکار ملکو نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی محبت میں ” نک دا کوکا “ گانا ریلیز کرتے اس قدر مقبولیت حاصل کی کہ اوورسیزپاکستانی بھی جھوم اٹھے جبکہ کچھ بھارتیوں نے بھی ملکو کے اس گانے کی تعریف کی، بانی پی ٹی آئی سے ملکو کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے پہلے سونگ ” نک دا کوکا “ میں قیدی نمبر804 کا ذکررہے ہیں جس پر انہیں ایک بار حراست میں بھی لیا جاچکا ہے مگر ملکو کی خان سے محبت ذرا برابر بھی کم نہیں ہوئی بلکہ مزید بڑھ گئی ہے۔
پاکستانی سنگر نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر پہلے ایک ویڈیو شیئر کیا جس کے کیپشن میں لکھا کہ " تیار ہو پاکستان؟؟؟ آج دن دو بجے قیدی 804 کیلئے نیا ترانہ لانچ کرنے لگا ہوں اُمید ہے آپکو مزہ آئے گا"
Get ready for another Boom pic.twitter.com/eQpAjIgqSR
— Malkoo (@RealMalkoo) February 5, 2024
جی ہاں ملکو نے اپنا نیا سونگ ریلیز کردیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے کافی مقبول ہوچکا ہے۔