سونے کی قیمت میں فی تولہ 1200 روپےکی کمی 

سونے کی قیمت میں فی تولہ 1200 روپےکی کمی 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپےکی کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا دو لاکھ 14ہزار 800 روپے پر آگیا ہے۔ 

10 گرام سونے کی قیمت میں  1029روپے کی کمی کے بعد  10 گرام سونا ایک لاکھ 84 ہزار 156روپے کا ہو گیا ہے۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 11ڈالر کمی سےفی اونس سونا2048 ڈالر پر آگیا ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر مستحکم ہے۔

 خیال رہے کہ گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی تھی ۔

Watch Live Public News