"نوازشریف کانام ہےتوبرکت ہی برکت " ارکان اسمبلی کی مریم ،نوازشریف سےملاقات

کیپشن: نوازشریف کانام لگاہےتوبرکت ہی برکت ہے،ارکان اسمبلی کی مریم اورنوازشریف سےملاقات

ویب ڈیسک:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان سے  ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے،سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے،پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہراﺅ آنا خوش آئیند ہے،وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں، اللہ تعالی کا فضل ہورہا ہے۔

نوازشریف نے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازشریف وزیراعلی سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کررہی ہے،اللہ تعالی بھی اُن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے اُس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔

ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”میاں صاحب آپ مریم نوازجیسی بہادر اور لائق بیٹی پر جتنا فخرکریں کم ہے،میاں نوازشریف کا نام لگا ہے تو برکت ہی برکت ہے، الحمدللہ۔ مریم نواز شریف ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے پرگرام لائی ہیں، لوگ دعائیں دے رہے ہیں۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، سکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، 'دھی رانی پروگرام، بنیادی اور دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن کے کام عوام کی خدمت کے نشان ہیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کا ارکان پنجاب اسمبلی سے اظہار تشکر کہا کہ قائد محمد نوازشریف کی بیٹی ہونے اور وزیراعظم شہبازشریف کی مثالی عوامی خدمت کے حوالے سے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتی ہوں،آپ سب کی راہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے،عوامی خدمت کے معیار اور رفتار کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی روایت کو  آگے بڑھا رہے ہیں۔

 اجلاس میں قومی اور صوبائی سطح پرمعاشی ترقی، عوامی فلاح کے منصوبوں سمیت دیگر شعبوں میں مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ محمد آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Watch Live Public News