بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب کیا رسید تک نہیں آئے گی: عرفان صدیقی

بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب کیا رسید تک نہیں آئے گی: عرفان صدیقی

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے  سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا بانی پی ٹی آئی کا خط ابھی تک کسی نے دیکھا نہ پڑھا، پتا نہیں کس کبوتر کی چونچ میں ہے ، کب کس منڈیر پر اترے گا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے  سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف کے نام  بانی کا نام نہاد خط ان کی پرانی افسوسناک سوچ کی ترجمانی کرتا ہے، اس خط کا کوئی جواب آنا تو دور کی بات ہے، رسید تک نہیں آئے گی۔

عرفان صدیقی نے انکشاف کیا کہ بانی  نے جنرل عاصم منیر کے نام ایک خط 2023 کے اوائل میں بھی لکھا تھا جو صدر عارف علوی کے ذریعے آرمی چیف کو بھیجا گیا ،اس کی بھی رسید آئی نہ جواب، یہ نام نہاد خط بانی کی شدید مایوسی اور پریشانی کا ثبوت ہے۔

وہ کبھی ایک دروازے پر دستک دیتے ہیں کبھی دوسرے پر،بے مقصد خطوط نویسی سے انہیں پہلے کچھ ملا نہ اب ملے گا۔

Watch Live Public News