فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا، ہیڈ کوچ عاقب جاوید

فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا، ہیڈ کوچ عاقب جاوید

(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ ہمارے سیزن کا آغاز تھا،وہ دورہ کافی مشکل تھا، پلیئنگ الیون میں ایک ہی اسپنر کھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم ہوم کنڈیشن پر کھیل رہے ہیں اس لیے اگر کوئی انجری ہوتی ہے تو فورا نیا کھلاڑی شامل کر سکتے ہیں ۔

ہیڈ کوچ نے کہا ہ  خوشدل شاہ اور سلمان آغا سے بھی باؤلنگ کا فائدہ لیں گے۔میرا خیال ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے یہی ٹیم رہے گی۔

فہیم اشرف کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف کوآل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا ہے، ضرورت پڑنے پر فہیم اشرف کو باؤلنگ میں بھی موقع دیں گے، ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ہمارے پاس فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈرز نہیں تھا، اس طرح کی کنڈیشنز میں ہمیں ایک آل راؤنڈر کی ضرورت تھی۔

عاقب جاوید نے  کہا کہ اس سیریز کا فائدہ زیادہ ہوگا کیونکہ ہم نے اسی کنڈیشنز پر کھیلنا ہے، صفیان مقیم صرف ایک ون ڈے میچ کھیلا ہے، ابرار احمد کے ہوتے ہوئے میرا نہیں خیال کہ کوئی اسپنر کی ضرورت تھی، عامر جمال کو زیادہ تر ٹیسٹ سیریز میں ہی کھلایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں ساتویں پوزیشن تک بیٹنگ  کی ضرورت ہے اور ساتھ میں جو باؤلنگ بھی کر سکے، کنڈیشنز کے حساب سے اسکواڈ کی تشکیل کرتے ہیں، کنکشن رول کے بعد بیک اپ وکٹ کیپر اسکواڈ میں رکھنا پڑتا ہے، بہت کم ایسے کھلاڑی ہیں جو نمبر 7 پر بیٹنگ بھی کر سکیں اور باؤلنگ بھی۔

Watch Live Public News