ویب ڈیسک: ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے مختلف اقسام کی کریمز کے مخصوص بیچز کو مضرِ صحت قرار دیتے ہوئے ان کی فروخت فوری طور پر روکنے اور متعلقہ کمپنیوں کو واپس کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں ان کریمز کے بیچ نمبرز اور تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس مذکورہ مصنوعات کے متعلقہ بیچز موجود ہوں تو انہیں بلا تاخیر کمپنیوں کو واپس کر دیا جائے۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کریمز کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں، کیونکہ یہ صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
مزید برآں، ان کریمز کی تیاری کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ مصنوعات کی ترسیل فوری طور پر معطل کر کے مارکیٹ سے تمام متاثرہ بیچز واپس حاصل کریں، تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔