(ویب ڈیسک ) شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی لیں۔
تفصیلات کلے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز لبرٹی چوک پہنچ گئی۔مریم نواز نے لبرٹی چوک میں بنست کے جشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
شہریوں نے مریم نواز کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی لیں۔مریم نواز نے گاڑی روک کر شہریوں کو ہاتھ ہلایا۔
وزیراعلی مریم نواز نے لبرٹی چوک پر شہریوں سے گفتگو کی۔انہوں نے موٹرسائیکل سوار کو سیفٹی راڈ لگانے کی ہدایت بھی کی۔
مریم نواز نے کہا کہ بسنت پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی نہیں لیکن اگر سیفتی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوگی۔انہوں نے شہری سے کہا کہ یہ حفاظتی اقدامات آپ کی حفاظت کےلئے ہی ہیں۔
وزیراعلی کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔شہریوں ک نے وزیراعلی پنجاب کے منصوبوں کی تعریف بھی کی۔